پاکستان آرمی دنیا کی سب سے بہترین فوج ہے، شیخ اظہر

17 اپریل ، 2023

مظفرآباد (جنگ نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے ممبر سی ،ای سی، سٹی سیکرٹری جنرل سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد شیخ اظہر نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے مقدس دنوں میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے دورہ ایل او سی سے کشمیر یوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔ پاکستان آرمی دنیا کی سب سے بہترین فوج ہے۔کشمیر کو جلد دشمنوں سے آزاد کروا کر پاکستان کا حصہ بنائیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کشمیر کے اندر ظلم ستم پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام مسلمان ممالک میں پاکستان کی فوج سرفہرست ہے پاک آرمی دنیا کی بہادر افواج میں شمار کیا جاتا ہے اس کی کمان ایک بہترین حافظ قرآن انسا ن کے سپر د ہے امید کرتے ہیں کہ جنرل سید عاصم منیر پاک فوج کی مذید مضبوط اور بہادر بنائیں گے،انہوں کہ پاک فوج نے ہر وکت ملک کی سلامتی اور عزت وقار کے لیے قربانیاں پیش کی ہیں۔