اسلام آ باد/سری نگر(پی پی آئی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مقبوضہ جموں وکشمیر میںبھارتی حکومت کے بڑھتے ہوئے مظالم پر عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ کے اداروں کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف دنیا متحد ہوگئی اورایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملایا لیکن بھارت کی فسطائی حکومت کی غیر انسانی پالیسیوں پردنیا نے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے، قابض فورسز نے وادی کو اس کے باشندوں کے لئے جہنم میں تبدیل کر دیا ہے لیکن عالمی برادری پھر بھی خاموش ہے۔کشمیرمیڈیاکے مطابق مشعال ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیرمیں زندہ رہنے کے حق سمیت لوگوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بن کر اس صورتحال کو دیکھ رہی ہیں ۔ مشعال ملک نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے حوالے سے عالمی برادری کی بے حسی اور غیرمناسب رویے کی مذمت کی جسے دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل اور سب سے بڑے ٹارچر سیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ بھارت کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کر کے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے اپنے شوہرسمیت نظربند حریت رہنمائوں کو خراج تحسین پیش کیاجنہیں تحریک آزادی کو کمزور کرنے کے لیے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں پھنسایا گیا ہے۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...