کوٹلی پولیس کی بغیر کاغذات موٹرسائیکلوں اور بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں

17 اپریل ، 2023

کوٹلی ( نمائندہ جنگ) کوٹلی پولیس کی بغیر کاغذات موٹرسائیکلوں اور بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں، 14موٹر سائیکل ضبط اور11بھکاری گرفتار کرلئے گئے۔ ایس پی محمد ریاض مغل کی زیر نگرانی میں SHO سٹی محمد شہزاد چوہدری نے کارروائی کرتے ھوئے۔اندرون شہر کوٹلی میں بغیر کاغذات و بدوں رجسٹریشن موٹر ساہیکل کی چیکنگ کرتے ہوئے 14 عدد موٹر ساہیکل ضبط کئے جبکہ بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 بھکاری مرد عورتیں گرفتار کرتے ہوئے دو مقدمات زیر دفعہ 188APC درج رجسٹر کئے گئے۔