سردارعتیق سے حکومتی و اپوزیشن قائدین کی ملاقاتیں،حکومت سازی پر گفتگو

17 اپریل ، 2023

مظفرآباد(صباح نیوز)آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان سے دورہ مظفرآباد کے دوران حکومتی واپوزیشن کی سینئرقیادت کی ملاقاتیں۔ملاقات میں نئے قائدایوان کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔گزشتہ روز ملاقات کرنے والوں میں وزیراعظم آزاد کشمیر خواجہ محمد فاروق اور وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی ،سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان ،سابق وزیراعظم سردارعبدالقیوم خان نیازی شامل تھے ۔ملاقات میں آزادکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور ملک پاکستان کی مجموعی سیاسی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔