پولیس سے مبینہ مقابلے میں ڈاکو ہلاک،زخمیوں سمیت 9گرفتار

17 اپریل ، 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے سپر ہائی وے ریسٹورینٹ کے قریب ہوا، مبینہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک انتہائی مطلوب ملزم محمد شاہد کو خمی حالت میں گرفتار کر لیا،اسکا ساتھی فرار ہو گیا،ملزم کے قبضے سے غیرقانونی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے،نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی فور میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو مٹھو ولد اسلم ہلاک جبکہ زخمی سمیت دو ملزمان کوگرفتار کرکے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ،رینجرزاور پولیس نےمشترکہ کارروائی کرتے ہوئےکورنگی سے ڈکیت گروہ کو اسلحہ فراہم کرنے والا اہم کارندے محمد آصف اور سہولت کار عبدالہاشم کو گرفتار کر لیا، گلشن معمار پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم شیر عرف شیناکو گرفتار کرلیا،اتحاد ٹاؤن پولیس نے 4 رکنی ڈکیت گینگ کے شاہ ویزہ ، حبیب اللہ ، عثمان اور زر جان کو گرفتار کرکے 4 غیرقانونی پستول برآمد کرلئے۔