عید قریب آتے ہی ڈاکو سرگرم، مزاحمت پر فائرنگ سے 5 افراد زخمی

17 اپریل ، 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )عید قریب آتے ہی ڈاکو سرگرم ،مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر فور ڈی بھٹو چوک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 23 برس کا بلال ولد ابراہیم زخمی ہو گیا، بلدیہ گلشن مزدور میں واقع سی این جی پمپ کے قریب مزاحمت کے دوران 20 برس کے شوکت ولد خان محمد کو زخمی ہو گیا، گلشن اقبال نیپار پل کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی فائرنگ کر کے 32 برس کے تنویر حسین کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے، سپر ہائی وےریسٹورنٹ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 45 سالہ محمد سرور زخمی ہو گیا، کورنگی نمبر ڈھائی میں دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 24 برس کا عثمان زخمی ہو گیا ۔