ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے سے3افراد جاں بحق ، نوجوان زخمی

17 اپریل ، 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڑی پور روڈ نیوی فلیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں نامعلوم شخص جاں بحق اور17سالہ یوسف شدید زخمی ہو گیا،لاش ا ور زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا ،اورنگی ٹاؤن خیرآباد مدینہ کالونی میں ٹریفک حادثے میں 54 سالہ خادم حسین جاں بحق ہو گیا، لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی ،علاوہ ازیں ناظم آبادنمبر 3 محمدی مسجد کے قریب گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 36سالہ محمد اسحاق جاں بحق ہو گیا۔