کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ مردم شماری میں نقائص اور مسائل کے حل کے لیے چند من پسند وزراء کی کمیٹی بنانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کراچی آئیں اور شہر کی اسٹیک ہولڈرز جماعتوں پر مشتمل کمیٹی بنائیں،مردم شماری صحیح انداز میں مکمل کرنے کے لیے اس کی مدت میں مزید ایک ماہ کا اضافہ کیا جائے،جماعت اسلامی نے ویب پورٹل کا آغاز کردیا ہے،کارکنان گھر گھر،گلی،محلوں اور بازاروں میں جاکر ویب پورٹل بھروائیں گے،درست مردم شماری یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں گشتی مہم چلائی جائے گی،آج پیر کو محکمہ شماریات کے دفتر پر احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا، عید الفطر کے بعد گھر گھر رابطوں کی مہم کو مزید تیز کیا جائے گا اور30اپریل کو شاہراہ فیصل پر عظیم الشان احتجاجی مارچ ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،حافظ نعیم الرحمنٰ نے مزیدکہاکہ ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں 40 فیصد بلاکس میں خانہ شماری ہی نہیں ہوئی، مردم شماری کی مدت میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے لیکن فیلڈ میں کام کرنے والے عملے کو تربیت نہیں دی گئی، ٹیبلیٹس دیے گئے ہیں وہ انہیں استعمال کرنا ہی نہیں آتے۔ ادارہ شماریات کے مطابق 2017 کی مردم شماری میں شمار کئے گئے ہزاروں بلاکس کوڈ ختم کردیے گئے ہیں ۔
کراچی مرکزی جمعیت اہلحدیث کراچی زون بی کی کابینہ کا اہم اجلاس جامع مسجد حسن گلبرگ میں امیر زون بی حافظ عبد...
کراچیپی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں سعد ایدھی اور عالمی امدادی کارکنان کی...
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر محکمہ داخلہ سندھ، پولیس اور دیگر سے رپورٹس طلب کرلیں۔...
کراچیپاکستان سنی تحریک کے امیر شہدائے اہلسنت،قائد و بانی محمد سلیم قادری کے سالانہ عرس موقع پر ملک بھر میں...
کراچی بلدیہ ٹاؤن نمبر2 شجاعت کالونی میں گھر سے 14 سالہ محمد زارون ولد محمد زبیر کی گلےمیں پھندا لگی لاش ملی...
کراچی ممتاز خطیب علامہ صا دق عباس عابدی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے مابین تنائو کے فوری اور قابل عمل حل...
کراچیفلاحی تنظیم نیت فائونڈیشن کی جانب سے جناح اسپتال میں مریضوں، تیمارداروں، ڈاکٹرز اور اسپتال کے عملے کے...
کراچی بانی و قائد شہید محمد سلیم قادری کے یوم شہادت پر مرکزی اہلسنت پر مرکزی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے...