سپر مارکیٹ تھانے میں جیب کترے کو زنجیروں سے باندھنے پر پولیس افسر معطل

17 اپریل ، 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سپر مارکیٹ کے تھانے میں ملزم کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک، پولیس نے جیب کترے کو آفس میں ہی زنجیروں سے باندھ دیا،زنجیروں سے بندھے زمین پر پڑے ملزم کی ویڈیو وائرل ہو گئی،ایس ایس پی سینٹرل نے غفلت برتنے والے پولیس افسر کو معطل کردیا ہے۔