مفتی عبدالشکور کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت، مختلف رہنمائوں کا اظہار تعزیت

17 اپریل ، 2023

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)متحد ہ قومی موومنٹ پاکستان ،سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ ،وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ ،مفتی ابوہریرہ نقشبندی،حافظ احمد علی ،محمد حسین محنتی، قاری محمد عثمان اور دیگر نے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدلشکور کی وفات پر اپنے علیحدہ علیحدہ بیا نات ت میں مفتی عبدلشکور کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے ۔دریں اثنا متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے وفاقی وزیر مولانا عبدالشکور کے انتقال پر مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی۔