نزول قرآن، 27ویں شب مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی جائے گی

17 اپریل ، 2023

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) 27ویں شب رمضان المبارک نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، شہر بھر کی مساجد میں نماز تراویح میں ختم قرآ ن کے اجتماعات منعقد ہونگے ،علما،آئمہ خطباء شب قدر کے فضائل بیان کریں گے، بخشش و مغفر ت، عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی جا ئیں گی۔