ہتھنی نورجہاں کھڑی نہیں ہو پارہی، ڈاکٹرز مسلسل علاج کر رہے ہیں،ایڈمنسٹریٹر

17 اپریل ، 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمنٰ نے کہا ہے کہ ہتھنی نورجہاں جسمانی کمزوری کے باعث ٹانگوں پر کھڑی نہیں ہو پارہی ہے، پاکستان میں موجود فور پاز اور کے ایم سی کے ڈاکٹرز مسلسل ہتھنی کا علاج کر رہے ہیں، امید ہے کہ اس کی صحت کی بحالی کے لیے تجویز کردہ علاج اور دیگر اقدامات کے مفید نتائج سامنے آئیں گے، یہ بات انہوں نے کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کے علاج معالجے کی سہو لتوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی ۔