شہید فائر فائٹرز کے لواحقین کیلئے 50، 50 لاکھ روپے کا اعلان

17 اپریل ، 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سیدناصرحسین شاہ نے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا فیکٹری میں آگ بجھانے کے دوران جاں بحق ہونےوالے 4 فائر فائٹرز کے لواحقین کے لئے 50، 50 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی ٰسندھ نے اعلان کیا ہے کہ واقعے میں شہید کے ایک ایک شخص کو ملازمت دی جائے گی، جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو ہر ممکن علاج کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔