ای او بی آئی پنشن بھی بڑھائی جائے، پنشنرز فورم

17 اپریل ، 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ای او بی آئی پنشنرز فورم کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ای او بی آئی پنشرز کو نظر انداز کرنا قابل افسوس امر ہے ، مہنگائی کے بدترین دور میں ساڑھے آٹھ ہزار روپے کی قلیل پنشن سے مہینہ بھر باعزت گزارہ اور علاج ومعالجہ ناممکن ہے، ایک فارمولہ کے تحت کم از کم پنشن کو کم از کم تنخواہ سے ہمیشہ کیلئے مساوی کردیاجائے، پنشن میں آخری بار اضافہ جنوری 2020 ء میں کیا گیا تھا جبکہ قانون کے مطابق ہر تین برس بعد ای او بی آئی کی پنشن میں اضافہ لازم ہو جاتا ہے۔