اورنگی میں چھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق ،مقتول کو بلاکر گھر کے دروازے پر قتل کیا گیا ،بیوی کا بیان

17 اپریل ، 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ راجہ تنویر گوٹھ میں چھری کے وار سے 37 سالہ علی اختر ولد بخت علی زخمی ہوگیا جو نجی کلینک میں دم توڑ گیا،بعد ازاں لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس نے بتایا کہ مقتول کی بیوی کا بیان ہے کہ صبح دروازے پر ایک شخص آیا اور اس نے کہا کہ اپنے شوہر کو بلائو اس سے بات کرنی ہے، شوہر دروازے پر گیا اور جب واپس آیا تو جسم سے خون ٹپک رہا تھا،بیوی کے پوچھنے پر شاہد نامی ملزم کا نام لیا جو مقتول کے بھائی اکبر کے سسر نصراللہ کا بھتیجا ہے،پولیس کے مطابق مقتول نے پسند کی شادی کی تھی اور اسکے دو بچے ہیں۔