لاہور (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چینی کی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کی منظوری دیدی۔وہ چینی کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے بارے میں لاہور میں منعقدہ اعلی سطح اجلاس کی صدار ت کررہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو اسمگلروں، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، عوام کو ستانے والوں سے حساب لیں گے۔ اسمگلنگ کے تدارک کیلئے وزیراعظم نے آج اسلام آباد میں اعلی سطحی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں چینی ودیگر اشیاء کی اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے ملک گیر کارروائی کی حکمت عملی تیار ہو گی۔ وزیراعظم نے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کو صوبے میں چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے موثر اقدامات اور نگرانی کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے صوبائی حکومت کو طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی تاکہ اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں سے پکڑی جانے والی چینی عوام کو معیاری قیمت پر فراہم ہو سکے۔
اسلام آباد سینیٹ میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان اور امتناع الیکٹرانک کرائم بل2025پیش کردئیے گئے،بل پیش کرنے کے موقع...
اسلام آباد وفاقی سکریٹری تعلیم و تربیت محی الدین وانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پرائمری کے طلبہ کا بوجھ کم...
جدہ کویت نے38شہریوں کو ملک سے وفاداری کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرانے کے بعد ان کی کویتی شہریت منسوخ کر دی۔ ان پر...
اسلام آباد سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم سے اظہار رائے کی آزادی متاثر ہو...
لاہوروزیر اعظم محمد شہباز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔وزیراعظم شہباز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور...
اسلام آباد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے دورہ امریکہ میں ان کے اعزاز میں واشنگٹن میں کانگریس مین کی جانب سے...
کراچی کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ حیدرآباد کی کاروائی،غیر ملکی برانڈ کے سگریٹ بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی...
لاہور چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد نے نیب لاہور بیورو کا اہم دورہ کیا، پلاٹوں کے ایلوکیشن لیٹر و چیک...