خان گڑھ،سرکاری آٹے کے حصول میں ایک او ر خاتون کی جان گئی

17 اپریل ، 2023

مظفرگڑھ،خان گڑھ(نمائندہ جنگ) سرکاری آٹے کی حصول کی کوشش میں ایک او ر خاتون کی جان گئی، جنت بی بی کی موت دل کے دورے کے باعث ہوئی،جبکہ ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ خاتون نے آٹا بغیر کسی رکاوٹ حاصل کی۔ تفصیلات کیمطابق خانگڑھ میں 70سالہ جنت مائی نے سرکاری آٹا پوائنٹ سے آٹے کے دو تھیلے حاصل کیے.پولیس کیمطابق سر پر 2تھیلے اٹھائے خاتون اپنی رشتہ دار خواتین کے ہمراہ جیسے ہی سرکاری آٹا پوائنٹ سے باہر نکلی تو خارجی راستے کے قریب اسے دل کا دورہ پڑا.جنت مائی کو ریسکیو کی جانب سے دیہی مرکز صحت خانگڑھ منتقل کیا جارہا تھا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔