جون سے حالات مزیدخراب ہونے کا خدشہ‘صدریوبی جی

17 اپریل ، 2023

کراچی(این این آئی) صدر یونائیٹڈ بزنس گروپ (یوبی جی )اور سابق صدرایف پی سی سی آئی زبیر طفیل موجودہ معاشی صورتحال پر پھٹ پڑے اور کہاکہ جون 2023ءسے حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔یونائٹیڈ بزنس گروپ کے مرکزی ترجمان گلزارفیروز کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق زبیر طفیل نے کہا ہے کہ ایک سال سے ملکی معیشت سنگین بحران کا شکا رہے‘مہنگائی تاریخ کی بلندترین سطح پر جاچکی ‘ سیاسی غیر یقینی صورتحال میں ایک سال میں ڈالر108روپے مہنگا ہوا جبکہ بجلی کی قیمت بھی دگنی ہوگئی ہے ۔