بنگلادیش کے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی، سینکڑوں دکانیں خاکستر

17 اپریل ، 2023

ڈھاکہ(جنگ نیوز)بنگلادیش کے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی سے سینکڑوں دکانیں جل کر خاک ہو گئیں، 30سے زائد افراد زخمی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بنگلا دیشی دارالخلافہ ڈھاکہ کے ایک شاپنگ سینٹر میں لگی آگ پر کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پا لیا گیا۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا کے 3 منزلہ شاپنگ سینٹر میں آج صبح آگ لگی تھی، آگ بجھانے کی کوششوں میں فائر فائٹرز سمیت 30 افراد زخمی ہوئے۔