رمضان کی 25ویں شب مسجد حرام میں 15لاکھ افراد کی آمد

17 اپریل ، 2023

مکہ مکرمہ (شاہدنعیم) امور حرمین شریفین کے ادارہ نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی 25 ویں شب المسجد الحرام میں معتمرین، نمازیوں اور زائرین کی تعداد 15 لاکھ تک پہنچ گئی ۔ ادارہ ’’عمومی صدارت برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی‘‘ نے بتایا کہ اس دوران مسجد حرام میں 56 ہزار 400 زم زم پانی کی بوتلیں تقسیم کی گئیں۔