جامعہ بلوچستان سمیت تمام سب کیمپسزز میں آج مکمل تالا بندی ہوگی

17 اپریل ، 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر ) جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ، شاھ علی بگٹی ، نذیر احمد لہڑی و دیگر نے جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام اور ملازمین کو پچھلے تین مہینوں کی تنخواہوں کی تاحال عدم ادائیگی، جامعہ بلوچستان سمیت دیگر جامعات کو درپیش سخت مالی و انتظامی بحران کی مستقل حل، بلوچستان یونیورسٹیز ایکٹ 2022 کی پالیسی ساز اداروں میں اساتذہ، آفیسران، ملازمین اور طلباء وطالبات کی منتخب نمائندگی، غیر قانونی طور پر مسلط وائس چانسلر کی برطرفی ، آفیسران و ملازمین کی پروموشن، آپ گریڈیشن اور ٹائم سکیل کی فراہمی کے لئے جاری احتجاجی تحریک کے سلسلے میں سوموار 17 اپریل کو بھی جامعہ بلوچستان سمیت تمام سب کیمپسزز میں مکمل تالا بندی اور امتحانات و ٹرانسپورٹ بند رہیگی اور زبردست احتجاجی مظاہرہ ھوگا۔