اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کے ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بورڈ نے 16اپریل کی صبح تقریباً 8بجے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کے رن وے پر قطر ائرویز کے ائربس طیارے اے تھری فائیو نائن کو ائرکرافٹ انجینئرز نے معائنے کے بعد ائرکرافٹ آن گرائونڈ (AOG)قرار دیا ہے۔طیارہ 614اتوار کی صبح ٹیلز سٹرائیک کا شکار ہوا‘ ائربس کمپنی کو رپورٹ بھجوا دی گئی ائرلائنز نے اسلام آباد سے دوحہ جانے والی قطر ائرویز کی پرواز 615کے مسافروں کو آغا خان روڈ کے فائیو اسٹار ہوٹل میں منتقل کر دیا ہے جنہیں قطر ائرویز کا ایک اور طیارہ دوحہ سے اسلام آباد پہنچ کر دوحہ لے کر جائیگا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی آف پاکستان کے ترجمان نے 16اپریل کی رات جنگ سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ائربس کے تجربہ کار پائلٹ نے جو دوحہ سے قطر ائرویز کی پرواز 614لیکر آئے تھے‘ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کے رن وے پر تیز ہوائوں کے باعث لینڈنگ کا خطرہ موخر کرنے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے جہاز لینڈ کرنے کی کوشش میں تیز ہوائوں کے ہچکولوں کی بناء پر پائلٹ نے غیر مستحکم لینڈنگ پر ’’گوارائونڈ‘‘ کو ترجیح دی اور ٹریفک کنٹرول ٹاور کو آگاہ کر دیا کہ وہ لینڈ کر رہا تھا مگر تیز ہوائوں کے ہچکولوں سے پرواز ناہموار ہو رہی ہے اسلئے وہ ٹچ ڈائون کی بجائے طیارے کو گو ارائونڈ کی خاطر ٹیک آف کر رہا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سیف اللہ نے جنگ کو بتایا کہ قطر ائرویز کا ائربس طیارہ اے 359ائرپورٹ کا چکر لگا کر دوسری بار بڑے سکون سے بحفاظت لینڈ کر گیا تاہم معائنے پر طیارے کی TAILپر رگڑ کے نشانات پائے گئے۔ طیارے میں 277مسافر موجود تھے جو دوحہ سے اسلام آباد بخریت پہنچ گئے ہیں۔
اسکردو الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے...
کراچی پوپ لیو نے ہفتے کے روز عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ اس ’’جنگ کے پاگل پن‘‘ کو ختم کریں، جسے انہوں نے...
کراچی میئر ممدانی کے 100دن،اصلاحات، تنازعات اور ریلیف اقدامات، بچوں کی نگہداشت میں پیشرفت اور نئے ڈے کیئر...
پیرس فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ وہ ایران کے معاملے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ...
بغداد عراقی پارلیمنٹ نے ہفتے کے روز کرد سیاست دان نزار عامی کو ملک کا نیا صدر منتخب کرلیا جو گزشتہ نومبر میں...
کراچی سندھ اریگیشن ڈپارٹمنٹ نے سندھ کوسٹل ریزیلینس پروجیکٹ میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی اور ملکی ایکسپرٹس کی...
میرپورخاصمیر پور خاص :نجی میڈیکل کالج کی طالبہ کی خودکشی،ورثا کا دھرنا جاری ہے دھرنا ختم کرنے کی پولیس...
سیہونسیہون میں واقع حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کی نذرانے کی پیٹیاں کھول دی گئیں۔چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے...