SBCAافسران وملازمین میں جھگڑے کا مقدمہ درج

17 اپریل ، 2023

کراچی(این این آئی)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے ) کے افسران و ملازمین کے درمیان جھگڑے کا پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں۔سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جمیل احمد میمن کے گھر پر پولیس نے چھاپا مارا لیکن کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق چھاپے کے دوران کوئی گرفتاری نہیں ہوئی اور سابق اے ڈی جی جمیل میمن گھرمیں موجود نہیں تھے۔