بالائی اور وسطی و جنوبی علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ، آج مزید امکان

17 اپریل ، 2023

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)ملک کے بالائی اور وسطی و جنوبی علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ، گزشتہ روز خیبرپختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش مالم جبہ 19، دروش، کالام 12، بالائی دیر 11، بونیر ، میر کھانی 9، پارہ چنار، پٹن5، کاکول 4، استور08، چلاس 05، بونجی 03، گڑھی دوپٹہ6، مظفرآباد 03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان، خطہ پوٹھوہاراور شمال مشر قی بلو چستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر مو سلا دھار بارش کی بھی توقع ہے،گزشتہ روز جیکب آبادمیں درجہ حرارت 43،خیرپور، مٹھی، شہید بینظر آباد، روہڑی اور سکرنڈ میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔