لکی مروت،پشاور(آئی این پی) ہفتہ کی شام ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے جمیعت علما اسلام کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کو آبائی علاقے تاجبی خیل کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا،مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ میں ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ، مولانا محمد انور، محمد خان شیرانی اور دیگر سیاسی، سماجی شخصیات سمیت ہزاروں کی تعداد میں جے یو آئی کے کارکنوں نے شرکت کی،نماز جنازہ کے موقع پر علاقے میں پولیس کی جانب سے سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا تھا، جنازہ گاہ اور راستوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی،ہفتہ کے روز مفتی عبدالشکور کی نمازہ جنازہ اسلام آباد میں جامعہ دارالسلام سیکٹر جی 6میں مولانا فضل الرحمان نے پڑھائی، نماز جنازہ میں ارکان پارلیمنٹ سمیت علما اور جے یو آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، طارق فضل چودھری اور دیگر ممبران اسمبلی بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے،بعد ازاں مفتی عبدالشکور کی میت کو اسلام آباد سے لکی مروت ان کے آبائی گائوں پہنچا دیا گیا، مفتی عبدالشکور کو لکی مروت میں واقع آبائی گاوں تاجبی خیل میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
کراچیپاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ...
لندن سونا گزشتہ روز پہلی بار 3ہزار ڈالرفی اونس سے زائد ہو گیا، کیونکہ سرمایہ کار امریکی ٹیرف کے نتیجے میں غیر...
جامشورو سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر اور دریائے سندھ بچاؤ تحریک کے کنوینر سید زین شاہ نے سندھ اسمبلی میں پیش...
کراچی طورخم سرحد کی بندش، 5ہزار سے زائد ٹرک پھنس گئے،تجارتی رکاوٹیں دور نہ ہوئیں تو پاکستان اہم تجارتی...
کراچی ڈکیتوں نے خواتین کا لحاظ کرنا بھی چھوڑ دیا،فیڈرل بی ایریا میں سینئر صحافی کے اہل خانہ کو مسلح ملزمان نے...
مکہ مکرمہ سعودی عرب کے مفتی اعظم، سینئر علماء کی کونسل کے چیئرمین اور سائنسی تحقیق و فتاویٰ کے جنرل صدر شیخ...
کراچیایف آئی اے امیگریشن نے جعلی دستاویزات اور ٹمپرڈ ویزہ پر بیرون ملک سفر کرنے والے 3 مسافروں کو آف لوڈ کر...
کراچیوفاقی محتسب نے 11مارچ،2025 کے جاری کردہ نوٹس میں اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ کو اپنے حتمی نوٹس میں سخت...