گڈانی ساحل پر نائٹ کار ریلی نادر مگسی نے جیت لی

17 اپریل ، 2023

حب(نامہ نگار)گڈانی کے ساحل پر رمضان نائٹ کراس ریلی ہوئی، نادر مگسی نے 15سیکنڈ سے ریس جیت لی۔ کار ٹریک 17کلومیٹر پر مشتمل تھا۔ معروف ریسرز میر نادر خان مگسی صاحبزادہ سلطان شیراز قریشی دینہ پٹیل اور آف روڈ کلب کے ریسرسمیت 34سے زائد ریسرز حصہ لیا۔ اے، بی، سی اور خواتین کیٹیگری میں گاڑیوں نے 17کلومیٹر کے مشکل و دشوار گزار راستوں پر گاڑیاں دوڑائیں۔ دوسرے نمبر پر صاحبزادہ سلطان اور تیسرے نمبر پر شیراز قریشی آئے۔