ملکی پرچم جلانے پر آذربائیجان کے ویٹ لفٹرز یورپی چیمپئن شپ سے دستبردار

17 اپریل ، 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) آرمینیا میں یورپی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں ملکی پرچم نذر آتش کئے جانے کے بعد آذربائیجان کے ویٹ لفٹرز مقابلے سے دستبردار ہوگئے۔ آذر بائیجان نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یورپی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ سے اپنے ایتھلیٹس واپس بلا رہا ہے۔ چیمپئن شپ میں حصہ لینا ناممکن ہے۔