پی ایس بی نے ایشین ریسلنگ میں عدم شرکت کا نوٹس لے لیا

17 اپریل ، 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایشین ریسلنگ ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی عدم شرکت کا نوٹس لیتے ہوئے فیڈریشن کو صورت حال سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے،ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم پاکستانی ٹیم کو ایشیائی حکام نے عالمی چیمپئن شپ میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ عالمی چیمپئن شپ ستمبر میں سربیا میں کھیلی جائے گی۔