سعودی ٹی 20 کے لئے بھارتی کرکٹرز کی دستیابی مشکل

17 اپریل ، 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی امیر ترین ٹی20 لیگ کیلئے موجودہ بھارتی ٹیم کے کرکٹرز دستیاب نہیں ہوں گے، امکان ہے کہ ریٹائرڈ پلیئرز لیگ میں شریک ہوں۔رپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے انڈین پریمئیر لیگ منتظمین کے ساتھ لیگ کرانے کے لیے رابطہ کیا تھا اورمبینہ طور پر آئی پی ایل ٹیم فرنچائز اور مالکان ٹورنامنٹ کیلئے ٹیمیں خریدنے کیلئے کہا تھا، کیونکہ آئی پی ایل فرنچائزرز کی جنوبی افریقا، عرب امارات اور کئی ڈومیسٹک لیگز میں ٹیمیں موجود ہیں۔