قومی اسمبلی کا اجلاس آج،10نکاتی ایجنڈا جاری

17 اپریل ، 2023

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی کا اجلاس آج برو ز پیر تین بجے سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہو گا۔اجلاس کیلئے دس نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہےتاہم چونکہ وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور ٹریفک کے حادثہ میں جاں بحق ہوگئے ہیں اسلئے پا ر لیمانی روایت یہ ہے کہ اگر قومی اسمبلی کا کوئی حاضر ممبر انتقال کر جا ئے تو اس کے بعد اجلاس کے پہلے دن ایجنڈے کی کار روائی کو موخرکر دیاجا تا ہے اور صرف فاتحہ خوانی ہوگی یا ممبران تعزیتی کلمات ادا کریں گے۔