اسلام آباد (ساجد چوہدری )بلوچستان کے مختلف شہروں میں سائنسی اداروں پی ایس کیو سی اے اور پاکستان حلال اتھارٹی کے10 سب آفسز کے قیام پر کام شروع کر دیا گیا ہے ،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی جوائنٹ سیکرٹری اور وفاقی وزیر کے ڈائریکٹر جنرل میر غلام فاروق لانگو کو بلوچستان کے مختلف شہروں میں سائنسی اداروں کے سب آفسزکے قیام کی نگرانی کا کام سونپ دیا گیا ہے ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی منظوری سے سیکشن آفیسر محمد سرفراز کے دستخطوں سے جاری ایک آفس آرڈر میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں پی ایس کیو سی اے کے چمن، تافتان، کوئٹہ ، خضدار، حب چوکی ، گوادر، تربت اور کچھ کے علاقوں میں سب آفسز کے قیام کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہیں گے،اس دوران میر غلام فاروق لانگو کوئٹہ اور گوادر میں پاکستان حلال اتھارٹی کے دفاتر کے قیام کے کام کی بھی نگرانی کرینگے۔
کراچی وزیراعظم شہباز شریف سعودیہ، قطر، ترکیہ کے کامیاب دورے سے وطن واپس پہنچے اور لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ...
کراچی وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان مخلصانہ کوشش کر رہا ہے کہ یہ تنازعہ ختم ہوسکے۔ ماہر...
انطالیہ نائب ایرانی وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے ٹرمپ پر طنزکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’’سوشل میڈیا پر بہت بولتے...
واشنگٹن ایران کے ساتھ جاری جنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بڑی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے: معیشت۔ سات...
کراچی آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ کے اہلکاروں کو خوراک کی کمی ، واشنگٹن کی تردید، امریکی جہازوں پر خوراک...
کراچی نیتن یاہو نے اشاروں میں لبنان محاذ پر ناکامی کو تسلیم کر لیا۔ حزب اللہ بدستور برقرار، شمالی سرحد کا...
اسلام ا ٓبا د بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور واپڈا کے گریڈ 17تا 22 ملازمین کے گھروں کی فری بجلی ختم کردی گئی۔ ان...
کراچی ایران کا ’مچھر بیڑا‘ آبنائے ہرمز میں اب بھی مؤثر ہتھیار ہے، یہ کشتیاں اچانک حملے، میزائل اور ڈرون...