ایل پی جی بھی 10روپے کلو مہنگی

17 اپریل ، 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ایل پی جی مافیا نے سرکاری قیمت کو پس پشت ڈالتے ہوئےایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو مزید اضافہ کردیا،نئی قیمت 310روپے کلو ہو گئی، مزید قیمت بڑھنے کا بھی خدشہ پیدا ہوگیا۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں10روپے فی کلو بلاجواز اضافہ کیا گیا جس سے گھریلوسلنڈر120 اورکمرشل 450روپے مہنگا ہو گیا ۔ عرفان کھوکھر کے مطابق سرکاری قیمت 229 روپے فی کلو مقرر ہے لیکن ملک میں کسی جگہ بھی ایل پی جی سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں ۔ ملک کے شہری علاقوں میں ایل پی جی310 روپے،پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں330 جبکہ گلگت بلتستان میں قیمت360 فی کلو تک جا پہنچی ہے۔