ریاست مخالف پروپیگنڈاایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کو طلب کرلیا

17 اپریل ، 2023

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شاندانہ گلزار کو طلب کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق شاندانہ گلزار کو ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے میں معاونت پرطلب کیاگیا ہے۔