اسلام آباد ( افضل بٹ ) صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کیخلاف بغاوت کرتے ہوے فارورڈ بلاک قائم کر لیا ہے ذرائع کے مطابق اب آزاد کشمیر کی وزارت عظمی کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کا مقابلہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور فارورڈ بلاک کے متفقہ امیدوار سے ہو گا تاہم مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے “ جنگ “ سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ پاور شیرنگ فارمولے کے تحت ہمارا اتحاد پیپلز پارٹی کے ساتھ تھا اگر وزیر اعظم کا امیدوار پیپلز پارٹی سے ہوتا تو ہم اسے ووٹ دینے کے پابند تھے لیکن پیپلز پارٹی نے فارورڈ بلاک سے معاملات طے کرتے وقت ن لیگ کو اعتماد میں نہیں لیا اور نہ ہی ہی فارورڈ بلاک نے ن لیگ سے رابطہ کیا ہے اگر صورتحال جوں کی توں رہی تو ن لیگ 7 ووٹ کے ساتھ اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوگی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا رد عمل سامنے آنے کے بعد فارورڈ بلاک کی طرف بیرسٹر سلطان محمود نے رات گئے ن لیگ کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیئے ہیں تاکہ انہیں فارورڈ بلاک کے امیدوار چودھری رشید کی حمایت پر آمادہ کیا جا سکے۔ سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی ہائی کورٹ سے نااہلی کے بعد وزارت عظمی کے انتخاب کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ صورتحال تبدیل ہوتی رہی جس کا گزشتہ روز ڈراپ سین ہو گیا ہے۔
اسلام آباد حکومت نے پارلیمنٹیرینز کے ذریعے متنازعہ پائیدار ترقی کے اہداف کے لیے فنڈنگ کو ختم کیے بغیر...
اسلام آباد وفاقی کابینہ کی ریگولرائزیشن کمیٹی کے ذریعے مستقل کیے گئے ایک لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین، جن...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے...
اسلام آباد سعودی عرب سے موصول اطلاعات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے دورہ سعودی عرب کے...
اسلام آبادوفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اور نگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت برآمدات پر مبنی پائیدار نمو...
اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے باعث انہوں نے لندن...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما پیپلز پارٹی سلیم...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے دو ججوں کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردی ہیں، قائم...