لاہور (خصوصی نمائندہ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا پنجاب سے انتقام لیا گیا،ترقی کا سفر جو ہم نے شروع کیا تھاگزشتہ حکومت نے اسکو روکا،صوبے کو نااہل،کٹھ پتلی وزیراعلٰی کے سپرد کر کے اس منصب کووفاق میں سیاسی جوڑ توڑ کیلئے استعمال کیا گیا،سالوں تاخیر کے شکار منصوبے بروقت مکمل ہو جاتے تو لوگوں کی مشکلات کم ہو چکی ہوتیں،سابق حکومت نے ن لیگ کی حمایت کرنے پر یہاں نئے منصوبے تو درکنار ہمارے منصوبوں کو بھی روکا،انہوں نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے لنک روڈ کیلئے کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی،وزیر اعظم نے زیر تعمیر لاہور برج ، سی بی ڈی انڈر پاس کا بھی دورہ اوروہاں کام کی رفتار کو مزید تیزکرنے کا حکم دیا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں جاری عوامی سہولت کے ترقیاتی کاموں اور مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہو،اجلاس میں مشیرِ وزیر اعظم احد خان چیمہ، نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی اور وفاقی و صوبائی افسران نے شرکت کی،اجلاس کو امامیہ کالونی فلائی اوور کے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے منصوبے کو عوام کے استعمال کیلئے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی، اجلاس کو گوجرانوالہ کے عوام کی سہولت کیلئے لاہور – سیالکوٹ موٹر وے لنک روڈ کے مجوزہ منصوبے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم نے اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب کو ایک 3رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی،کمیٹی آئندہ اجلاس میں اس منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ پیش کریگی،وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کے روز زیر تعمیر لاہور برج اور سی بی ڈی انڈر پاس کا بھی دورہ کیا اور وہاں جاری کام کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ اس منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے ۔لاہور برج کی کنسٹرکشن سائٹ کے دورہ کے دوران وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو آگاہ کیاگیا کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ایل ڈی اے) نے یہ منصوبہ 2021میں 1712ملین روپے کی لاگت سے شروع کیا مگر ( این او سی )نہ ملنے کی وجہ سے یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا،وزیر اعظم نے کام کی رفتا ر اور لیسکو کے شٹ ڈائون پروگرام پر ناراضگی کا اظہار کیا،انہوں نے اس تاخیر کا باعث بننے والے حکام کیخلاف قانونی کارووائی کرنے کی ہدایت کی اور یہ پراسیس دو ہفتوں میں مکمل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا،انہوں نے متعلقہ حکام کو تعمیراتی کام دو کے بجائے ایک ماہ کے عرصہ میں مکمل کرنے کا وقت دیا ،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی،چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے،وزیراعظم نے منصوبے کی توثیق کیلئے تعمیراتی کمپنی کی قیمت پر معروف تھرڈ پارٹی کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی ،انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے زیادہ کام کرنے والی افرادی قوت کو خصوصی مراعات بھی دی جا ئیں۔
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران امریکا معاہدے کی طرف پیش رفت ہو سکتی ہے۔...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...
کراچی اسرائیل کی جانب سے گزشتہ برس ایران جنگ سے قبل بھی عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈا قائم کیے جانے کا انکشاف ہوا...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...