مردم شماری پر تحفظات ، وزیر اعظم اور متعلقہ حکام کا آگاہ کردیا، امین الحق

17 اپریل ، 2023

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے)وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کے تماموعدے زیرو اور فیصلوں پر یوٹرن ہوتے گئے، عمران خان کی ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کہاں گئے ، افطار عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ لوگوں کو روزگار کیا ملتا انہیں بیروزگار کردیا گیا، ایم کیو ایم کی کوششوں سے آج ملک بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری کا سلسلہ جاری ہے، ڈیجیٹل مردم شماری میں اب بھی کراچی کو صحیح طور سے گنا نہیں جارہا،ہم نے مردم شماری پر اپنے تحفظات سے وزیر اعظم سمیت متعلقہ حکام کا آگاہ کردیا ہے، سندھ کے عوام سمجھ چکے ہیں کہ ان کی نجات دہندہ جماعت صرف ایم کیو ایم ہے۔