ابوظہبی(ایجنسیاں)دبئی کی ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کی چوتھی منزل میں ہولناک آگ بھڑک اُٹھی جس میں جھلس کر 16افراد جاں بحق اور 9زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق دبئی کے گنجان علاقے میں ایک رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ آگ اتنی خوفناک تھی کہ رہائشیوں کو عمارت سے نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔عمارت میں آگ بجھانے کے آلات اور ایمرجنسی انخلا کا انتظام نے ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں جب کہ کچھ لاشیں بری طرح جھلس گئی تھیں۔فائر بریگیڈ کے عملے نے 4 گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو ادارے کے امدادی رضاکاروں نے عمارت سے 16 لاشیں نکالی ہیں جب کہ 9 زخمیوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا، تفتیش جا رہی ہے۔ غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
لاہور لاہور ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے میڈیا بیانات پابندی کے متعلق درخواستیں سماعت...
لاہور میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹیاور ہیلی کالج آف کامرس، پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام " ہیلی کالج آف...
راولپنڈی پنجاب پولیس کی غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم جاری ہے جس کے تسلسل میں لاہور سمیت...
ملاکنڈ ،چکدرہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنیداکبر خان نے کہا کہ میں اس ملک کا مالک ہوں کوئی اسکا ماما چچا نہ بنے ...
لاہور الیکشن ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ میں پی پی 172 لاہور میں دوبارہ گنتی نہ کروانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے...
لاہور لاہور ہائیکورٹ میں ایکس کی بندش کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ، چیف جسٹس عالیہ نیلم کی...
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے زونل آفس نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی سائبر کرائم سرکل...
سیالکوٹ :وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات چوہدری احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہر کامیاب ملک اور قوم کے لیے...