اسلام آباد(کامرس رپورٹر )سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ سے غیر قانونی سگریٹ کی فروخت بہت زیادہ بڑھ چکی ہےجس سے قومی خزانے کو ٹیکس ریونیو کی مد میں اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، اعدادوشمارکےمطابق اس سے ٹیکس اور ڈیوٹی ادا کردہ سگریٹ کی فروخت میں کمی آئی ہے کیونکہ ٹیکس میں اضافے سے ان کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں جبکہ غیرقانونی اور سمگل شدہ سگریٹ سستے داموں فروخت ہورہےہیں ، فلپ مورس پاکستان کے ڈائر یکٹر فنانس محمد ذیشان نے بتایا کہ موجودہ معاشی حالات میں سگریٹ کی غیرقانونی تجارت سے معیشت کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام اشد ضروری ہوچکی ہے۔ حکومت ٹیکس ادا کرنے والی منظم صنعت کو سازگار ماحول فراہم کرکے معاشی بحران سے نکالنے کی کوششوں کو نتیجہ خیز بناسکتی ہے۔ ڈیٹا سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں جب بھی قانونی سگریٹ پر ٹیکس میں اضافہ کیا گیا، ملک میں سگریٹ کی غیرقانونی فروخت میں اضافہ ہوتا گیا۔رواں مالی سال تین مرتبہ ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا۔ جون اور اگست میں ملاکر 25 فیصد جبکہ فروری میں 150 فیصد اضافہ کیا گیا۔ اس اضافہ سے سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی 200 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ایکسائز ڈیوٹی میں اس نمایاں اضافہ کے اثرات سگریٹ کی قانونی صنعت پر مرتب ہونا شروع ہوچکے ہیں اور خود حکومت کو بھی اس اقدام کے منفی اثرات کا سگریٹ سے حاصل ہونے والی ٹیکسوں میں کمی کی شکل میں سامنا کرنا پڑے گا، انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ پوری صنعت پر قوانین کا یکساں اطلاق کیا جائے، ٹریک اینڈ ٹریس کو تمام کمپنیوں پر لاگو کیا جائے اور ایسا کاروباری ماحول مہیاکیا جائے جس سے ٹیکس ادا کرنے والی منظم صنعت پروان چڑھ سکے۔
راولپنڈی ضلع بھر میں 43 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 315تندوروں کی جانچ پڑتال کی۔ 117حکومتی نرخوں کی خلاف ورزی کے...
اسلام آباد ڈی ایچ اے اسلام آباد راولپنڈی کے فیز 2کے فیملی کلب میں منعقدہ سیمینار میں پاکستان کی ورک سپیس کی...
راولپنڈی ڈرگ کورٹ راولپنڈی ڈویژن کے چیئرمین ندیم بابر خان نے غیرمعیاری ادویات کی فروخت پر خاتون سمیت چاروں...
اسلام آباد چینی کمپنی ژن ژنگ نے پاکستان میں توانائی کی ضروریات پور ی کرنے کیلئے سولر سسٹم تقسیم کرنے کا...
راولپنڈی پنجاب میں شاپر بیگ کے بعد پانچ جون سے پولی تھین بیگ کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا...
O۔۔سابق چیئرمین UC-12خیابان سرسید ملک آصف اکبر کے بہنوئی راجہ بشارت انتقال کرگئے۔مرحوم کی نماز جنازہ منگل دن 11...
راولپنڈی مسلم لیگ کے رہنماء سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عوام نے ضمنی انتخابات میں پی...
راولپنڈی وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی طور پر مقیم اور مشکوک افراد کو فوری طور پر نکالا جائے‘ غیر قانونی...