ملتان (سٹاف رپورٹر) گندم خریداری مہم کے سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی سمگلنگ کیخلاف153 کریک ڈاؤن کئے گئے اور 11 مقدمات درج کروائے گئے۔5250میٹرک ٹن گندم قبضے میں لیکر سنٹرز پر جمع کروادی گئی۔ ڈویژن بھر میں گندم سمگلنگ روکنے کیلئے 60 چیک پوسٹ قائم کی گئی ہیں۔ابتک 330305 میٹرک ٹن باردانہ تقسیم کیا جاچکا ہے جبکہ 191425 میٹرک ٹن گندم خریدی جاچکی ہے۔ڈویژن میں 6 لاکھ 51 ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف فکس کیا گیا ہے، کسی کو بھی گندم ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی،اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ،اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈویژن میں چینی،گندم کی ذخیرہ اندوزی،سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ رواں ماہ ابتک چینی کی ذخیرہ اندوزی پر 2 ایف آئی آر درج کئے گئے اور 14 افراد گرفتار کئے گئے۔ 4 پوائنٹس سربمہر،5 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کئے گئے ،10665 چینی کی تھیلے قبضے میں لئے گئے۔کمشنرعامر خٹک نےاجلاس میں مزید بتایاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر چینی ذخیرہ اندوزوں، سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ شوگر ملز کے متعلقہ ڈیلز کے جاری پرمٹ کے بغیر چینی کی نقل و حرکت پر ایکشن لیا جائے گا ۔
ملتان ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس محمد طارق ندیم نے ڈی پی او راجن پور کو آج طلب کر لیا ہے کیونکہ عدالتی...
ملتان اسسٹنٹ کمشنر لودھراں محمد اصغر اقبال لغاری نے اپنی اہلیہ ڈاکٹر افشاں قاسم کے ہمراہ بہاءالدین زکریا...
ملتان حکومت پنجاب کے ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک اہم نوٹیفکیشن...
ملتان اقبال جیساآفاقی شاعر صدیوں میںپیدا ہوتا ہے جو اپنے خیالات و نظریات سے قوموں کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت...
ملتان چیف ایگزیکٹیوآفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان ذوالفقار احمد نے شہر میں صفائی کے معیار کو بہتر اور شہری...
ملتان ملتان ایونیو پر غیر قانونی تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کمشنر ملتان ڈویژن...
میلسی جعلی اور نان ٹیکس پیڈ سگریٹس کیخلاف کریک ڈاؤن‘ اس سلسلے میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر رائے بشیر...
ملتانسٹی پولیس افیسر ملتان صادق علی ڈوگر نے ایس ایچ او تھانہ چہلیک سب انسپیکٹر انصر عباس کو ایس ایچ او تھانہ...