ملتان (سٹاف رپورٹر) عیدالفطر قریب آتے ہی ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کرکے شہریوں کو لوٹنا شرو ع کردیا ہے، ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کے درمیان کرایوں میں اضافہ پر شدید تلخ کلامی بھی ریکارڈ کی گئ ہے، ملتان سے لاہور، کراچی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، اسلام آباد، پنڈی سمیت دیگر شہروں کے درمیان چلنے والی ٹرانسپورٹ مافیا نے مسافروں کو لوٹنا شروع کردیا ہے، کرایوں میں 100سے 500 روپے کا خود ساختہ اضافہ کردیا ہے، ٹرانسپورٹرز مالکان کے مطابق مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری طرف کمشنر انجینئر عامر خٹک کا عید پر اوور چارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر سیکرٹری آرٹی ایز کو فیلڈ میں ڈیوٹی سرانجام دیں۔زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو سخت جرمانے کئے جائیں۔باز نہ آنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائیں۔ تمام بس اڈوں کو پر صفائ کا خصوصی انتظام کیا جائے۔تمام بس اڈوں پر کرایہ نامے واضح آویزاں کئے جائیں۔بس اڈوں پر غیر معیاری فوڈ آئٹمز بیچنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ اڈوں پر کھانے کی اشیاء مہنگے داموں بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے،ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی مل کر کارروائی کریں۔کمشنر ملتان نے کہا ہے کہ ایل پی جی سلنڈرز کی غیر قانونی سپلائ پر بھی کارروائی کی جائے۔ کسی مسافر کو بس کی چھت پر سفر کرنے کی اجازت کا ہوگی۔سیکرٹری آر ٹی اے، ٹریفک پولیس تمام بسوں کو چیک کریں گے۔گاڑیوں کی فٹنس بارے بھی مکمل سکروٹنی کی جائے۔
ملتان پولیس تھانہ شاہ شمس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تفصیلات کے مطاب...
جہانیاں نواحی آبادی گھمن ٹاؤن نزد ریلوے سٹیشن گھر میں چاول کھانے 4 افراد بے ہوش ہوگئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو...
لودھراں پولیس کانسٹیبل کی اپنی22 سالہ کزن سے زیادتی،حمل بھی ضائع کروادیا، مقدمہ درج، ملزم نے عبوری ضمانت...
ملتان میپکو ریجنل ٹریننگ سینٹر میں ’’بیہیویئر بیسڈ سیفٹی ماڈیول‘‘ پر خصوصی سیمینار اور تربیتی لیکچر کا...
ملتان پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں تین افراد کے...
ماچھیوالتھانہ سٹی بورے والا پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں 8 افراد کو گرفتار کر لیا،پولیس نے انسداد...
ملتان بھٹہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اورفلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی سماجی تنظیم سپارک کے زیراہتمام مقامی...
ملتان جعلی ریذیڈنٹ کارڈ پر مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام،3 مسافروں کو آف لوڈ کر کے امیگریشن اہلکار...