ملتان(سٹاف رپورٹر)آل گورنمنٹ ایمپلایز گرینڈ الائنس ( اگیگا) کے چئیرمین رحمن علی باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی ( پی سی سی سی ) کے 1100 حاضر سروس ملازمین و پنشنرز کو عید سے قبل تنخواہوں پنشن اور بقایاجات کی ادائیگی کی جائے ، انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر بھی تنخواہ پنشن اور بقایاجات کی ادائیگی نہ کرنا ظلم و جبر اور ناانصافی کی انتہا ہے ، اس ظلم کی ذمہ دار وفاقی حکومت اور منسٹری آف فوڈ سیکورٹی ہے ، پی سی سی سی کے بدقسمت ملازمین 10 ماہ سے تنخواہوں اور پنشن سے محروم ہیں ، ان کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے ، چاہیے تو یہ تھا کہ رمضان سے قبل ہی ملازمین کو تنخواہ اور بقایاجات کی ادائیگی کر دی جاتی لیکن عید قریب آ گئی ہے لیکن بے حس حکومت اور منسٹری کو ملازمین کی کوئی پرواہ نہیں ہے ، اسلام آباد سے بذریعہ ٹیلی فونک پی سی سی سی ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن علی باجوہ کا کہنا تھا کہ اپٹما سے واجبات کی ادائیگی نہ کرنا وفاقی حکومت اور منسٹری آف فوڈ سیکورٹی کی ناکامی اور نااہلی ہے ، اگر ٹیکس چور مافیا کے سامنے وفاقیحکومت اور بیوروکریسی اتنی ہی بے بس ہو چکی ہے تو انہیں اپنے عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ، ٹیکس چور مافیا اپٹما ساڑھے تین ارب روپے پی سی سی سی کے بقایاجات دبا کر بیٹھی ہے اور منسٹری آف فوڈ سیکورٹی ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہی ، اتنا بڑا ٹیکس چوری کا مجرمانہ سیکنڈل ملی بھگت کے بغیر ناممکن ہے ، منسٹری کا اپٹما کے خلاف ابھی تک کوئی ٹھوس عملی اقدام نہ کرنا بڑا سوالیہ نشان ہے ،چیف جسٹس آف سپریم کورٹ اتنے بڑے ظلم اور سیکنڈل کا از خود نوٹس لیں ، رحمن علی باجوہ نے وزیراعظم میاں شہباز شریف ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر فوڈ سیکورٹی چوہدری طارق بشیر چیمہ اور وفاقی سیکرٹری منسٹری آف فوڈ سیکورٹی سے مطالبہ کیا کہ پی سی سی سی ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں ، پنشن اور بقایاجات کی ادائیگی کی جائے اور پچھلے 10 ماہ سے ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کی عدم ادائیگی کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے ۔
سرائے سدھو سندھنائی کینال ملتان برانچ میں ڈوبنے والے بچے کی نعش ٹیڈی پل نزد بارہ میل سے مل گئی، تفصیل کے مطابق...
ملتان ڈسٹرکٹ ملتان میں کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز بینڈ سٹاف کی بھرتی، جسمانی پیمائش کا عمل آج سے شروع ہو...
ملتان ایپکا فاریسٹ یونٹ کا اجلاس زونل آفس ملتان میں منعقد ہوا جس میں تمام عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس میں...
وہاڑی پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن ، تھانہ سٹی کے علاقہ جعفر شاہ ٹاؤن میں معروف برانڈز کے جعلی مصالحے اور دیگر...
جہانیاںڈائریکٹر لائیو سٹاک ملتان ڈویژن ملتان، ڈاکٹر محمود اعجاز گورسی نے تحصیل جہانیاں کا تفصیلی دورہ کیا،...
لودھراں روزہ کی وجہ سے کھیتوں میں کام کرنے سے انکار پر زمینداروں نے خاتون پر مبینہ تشدد کرکے...
لودھراں وراثتی زمین میں سے حصہ مانگنے پر بھائی اور بھتیجے کا خاتون پر مبینہ تشدد ،تین روز تک کمرے میں بند...
ملتان ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری نے ایوان تجارت و صنعت ملتان کے نائب صدر اور سماجی رہنما اظہر بلوچ کے...