جامع مسجد العزیز چوک بیرون دہلی گیٹ میں محفل ختم قرآن پاک

19 اپریل ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) جامع مسجد العزیز چوک بیرون دہلی گیٹ میں ختم قرآن پاک کی محفل منعقد ہوئی۔ مولانا بشیر احمد ،ڈاکٹر عبدالعلیم اور میاں خاور حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جس انسان کے سینے میں قران پاک ہے اسکی رحمت سے اس کی نسلیں بخشش کی حق دار ہیں۔ اس موقع سابق چیئرمین یوسی 26 حاجی محمد صدیق، ڈاکٹر ارشان خان بابر،محمد خالد شیخ،مخدوم شاہدگیلانی،ملک اشفاق احمد،انور انصاری ایڈووکیٹ، حافظ انس موجود تھے۔