ڈینگی کے شبےمیں مزید4 افراد ہسپتال لائے گئے

19 اپریل ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈینگی کے شبہ میں مزید 4 افراد ہسپتال لائے گئے ، جن میں سے سات سالہ بچی اور ایک سالہ شان ڈینگی بخار میں مبتلا پائے گئے، رواں برس کے دوران ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 25 ہوگئی۔شہر کے کم و بیش تمام علاقوں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی بدستور ایک سنگین مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے دیگر سرکاری محکموں کو اپنے زیر انتظام علاقوں میں لارواسائیڈنگ کو موثر بنانے کی بار بار استدعا کی جارہی ہے۔