ڈی ایس ریلوےکی آن لائن کچہری ، لوگوں کی شکایات سنیں

19 اپریل ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈی ایس ریلوے ملتان حماد حسن مرزا نے گزشتہ روز دوپہر 2 بجے سے دن 4 بجے تک فیس بک لائیو ای کچہری میں لوگوں کے مسائل اور شکایات سنیں،اس دوران کل 811 کالز اور میسج موصول ہوئیں،ان میں بیشتر ریلوے میں ملازمت، پینشن واجبات، کوارٹر الائٹمنٹ جبکہ ٹرانسفر پوسٹنگ سے متعلق تھیں۔ ڈی ایس ریلوے ملتان نے کچھ درخواستوں کو موقع پر ہی حل کر دیا جبکہ باقی درخواستوں کے ذریعے بتائے جانے والے مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کروائی۔