جامعہ زکریا کا پرائیویٹ لاءکالجز میں داخلہ لینے والوں کیلئے انتباہ

19 اپریل ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا نے پرائیویٹ لاءکالجز میں داخلہ لینے والوں کے لئے الرٹ جاری کردیا ،تفصیل کے مطابق جامعہ زکریا حکام نے الرٹ جاری کیا ہے کہ کوئی بھی طالب علم پرائیویٹ لاکالج میں تین سالہ یا 5سالہ پروگرام میں داخلہ نہ لے، وائس چانسلر کی ہدایت پر جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ زکریا یونیورسٹی میں نے تعلیمی سال 2023کےلئے کسی بھی لاکالج کو ایل ایل بی تین سالہ یا 5سالہ پروگرام کے لئے الحاق نہیں کیا ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی داخلہ شیڈول جاری کیا ہے اگر کوئی طالبعلم کسی بھی لاکالج میں داخلہ لے گا تو اس کا ذمے داروہ خود ہوگا۔