ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی موٹرسائیکلوں موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں دو مسلح ڈاکو جمیل اصغر کے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر اسلحہ کے زور پر چار لاکھ 90 ہزار نقدی اور دو تولہ سونا لوٹ کر فرار پولیس تھانہ چہہیک کے علاقے میں دو مسلح ڈاکو نے عبدالحفیظ اور اسکی فیملی سے ہزاروں روپے کی نقدی اور دو موبائل فون چھین لیے پولیس تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں تین مسلح ڈاکو نے لیاقت سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی پولیس تھانہ پاکیٹ کے علاقے میں تین مسلح ڈاکو نے عثمان سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی موٹر سائیکل چھین لیا پولیس تھانہ بہاؤالدین زکریا کے علاقے میں نامعلوم چور نے اللہ دتہ کا ایک لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون چوری کرلیا پولیس تھانہ کوتوالی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے عائشہ بی بی اور اکبر موبائل فونز چوری کرلئے پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے افتخار کا موٹر سائیکل اور احسن خان کا موبائل فون چوری کر لیے پولیس تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے زرینہ بی بی کے گھر سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان اور اصغر کے گھر سے قیمتی جانور چوری کر لیے پولیس تھانہ کینٹ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے شبیر کا دو لاکھ روپے مالیت کی موٹر سائیکل چوری کرلیا پولیس تھانہ دولت گیٹ کے علاقے میں نامعلوم چور نے نذر حسین کا موٹر سائیکل چوری کر لیا جبکہ پولیس تھانہ چہہیک کے علاقے سے حبیب کا پولیس تھانہ شاہ شمس کے علاقے سے امان اللہ کا پولیس تھانہ بوہر گیٹ کے علاقے سے شہاب کا پولیس تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے سے تحریم ملک کا نامعلوم ملزمان موبائل فونز چوری کر لئے متعلقہ تھانوں کی پولیس نے تمام وارداتوں کے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔