جامعہ زکریا کی اکیڈمک کونسل کااجلاس ، 90آٹیم منظور دیگر موخر

19 اپریل ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس، 90آٹیم منظور دیگر موخر،سکول آف کامرس بنانے کی منظوری بھی دے دی گئی ، جامعہ زکریا اکیڈمک کونسل کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں رجسٹرار سمیت تمام شعبہ جات کے ڈینز و چیرمین اور ڈائریکٹر ز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں طویل ایجنڈے کو رمضان کی وجہ سے مختصر کرنا پڑا ،90 آٹیم منظور جبکہ باقی کو عید کے بعد تک موخر کردیاگیا ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر جامعہ زکریا کے ساتھ الحاق شدہ کالجوں کے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے سلیبس کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں یونیورسٹی کی تمام فیکلٹیزکے سلیبس اور ایم فل و پی ایچ ڈی پروگراموں کا بھی جائزہ لیا گیا اجلاس میں سمسٹر رولز کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے قوانین کے مطابق فالو کرنے اورقران پاک کی تدریس کے حوالے سے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کافیصلہ بھی کیا گیا، کمیپوٹر انجینئرنگ میں آوٹ کیم بیسڈ ایجوکیشن ،کمپیوٹر سائنسز میں ایم ایس پروگرام شروع کرنے، ٹیکسٹائل کالج کے بورڈ آف سٹیڈی کے ایجنڈے، شعبہ کامرس کا سکول آف کامرس بنانے، آئی بی ایف کو بھی اپ گریڈ کرنے ، بینکنگ اینڈ فنانس کے سلیبس میں تبدیلی اورایل ایل ایم کی ویک اینڈ کلاسز کی منظوری دے دی گی ، وہاڑی کیمپس سے گیلانی کالج میں مائیگریشن کے حوالے سے پیدا ہونے والی مشکلات بارے بھی فیصلہ کیاگیا اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے تعلیمی معیار کو بہتر کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام انٹرنیشنل لیول کے مطابق ریسرچ کلچر کو فروغ دیا جائے اور ایجوکیشن کوالٹی کو زیادہ سے زیادہ بہتر کیا جائے ۔