جنوبی پنجاب میں آپریشن43 بجلی چورپکڑ ے گئے

19 اپریل ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوکی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے43صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا جن کو 53ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر17لاکھ7ہزاروپے جرمانہ کیا گیا جبکہ ایک مقدمہ درج کیا گیا ، ملتان سرکل میں 7بجلی چوروں کو235000 روپے جرمانہ اور ایک بجلی چور کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔