نشتر ہسپتال ایپکا یونٹ انصاف گروپ عہدیداران کی ایم ایس سے ملاقات

19 اپریل ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال کی ایپکا یونٹ انصاف گروپ کی قیادت نے ایم ایس ڈاکٹر راؤ امجد سے ملاقات کی ،جس میں راؤ نعمان امجد جنرل سیکرٹری اپیکا نے کلیریکل/ دفتری ملازمین کو پارکنگ کے حوالےسے درپیش مشکلات سے ایم ایس کو آگاہ کیا ۔جس پر ایم ایس نے دفتری ملازمین کے لیے الگ پارکنگ شیڈ بنوانے کی آمادگی ظاہر کی ۔سرپرست اعلٰی اطہر اقبال ۔جنرل سیکرٹری راؤ نعمان امجد۔امجد بلوچ ۔عرفان شہزاد۔منور عباس۔عمران فرید،رفاقت علی سمیت دیگر ہمراہ تھے ۔