27ویں شب پرشہر میں دیگیں پکانے والے نایاب

19 اپریل ، 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)ماہ رمضان کی 27ویں شب کے حوالے سے شہر میں دیگیں پکانے والے نایاب ہو گئے۔پکی پکائی دیگوں والوں نے بھی منہ مانگے دام وصول کرنے شروع کر دیئے ہیں۔27ویں شب کےموقعہ پر شہر میں بڑے پیمانے پر خیرات کا کام کیا جاتا ہے۔شہر بھر میں شہریوں کی جانب سےدیگیں تیار کروا کرغرباء اور رشتہ داروں وغیرہ میں تقسیم کی جاتی ہیں۔گزشتہ روزدیگیں تیار کرنے والوں کوبڑی تعداد میں آرڈرز موصول ہوئے جس پر ان کے لئے آرڈرز پورے کرنا دشوار ہو گیا اور شہر میں دیگیں پکانے والے نایاب ہو گئے ہیں۔دوسری جانب ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کی جانب سےپکی پکائی دیگوں کےمنہ مانگے دام وصول کئے جاتے رہے۔